اڈپی 22 اکتوبر2022(فکروخبر نیوز) سورتکل ٹول گیٹ تنازعہ کے درمیان نے جنوبی کنیرا کے انچارج وزیر سنیل کمار نے بڑا بیان دیا ہے۔ اڈپی پریس کلب میں انہوں نے کہا کہ اس سال نومبر کے آخر تک ٹول گیٹ کو ہٹایا جائے گا۔ انہوں نے کہا سورتکل ٹول گیٹ کو ہٹانے کے سلسلے میں پہلے ہی تفصیلی بات چیت ہو چکی ہے۔ ٹول گیٹ کو ہٹانے کا کام آخری مرحلے میں ہے۔ میری معلومات کے مطابق اس سال نومبر کے آخر تک ٹول گیٹ کو ہٹا دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 18 اکتوبر کو سورتکل ٹول گیٹ ہٹائے جانے کے لیے ایک پرزور احتجاج کرتے ہوئے ٹول گیٹ ہوراٹا سمیتی کے کارکنان نے اس کا گھیراؤ کیا تھا جس کے بعد پولیس نے 130 افراد کو حراست میں لیا تھا۔ اس کے چند روز بعد ٹول گیٹ ہوراٹا سمیتی کی جانب سے 28 اکتوبر سے چوبیس گھنٹے احتجاج کی بات کہی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ہیجاماڑی ٹول گیٹ کے قریب واقع سورتکل ٹول گیٹ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے ختم کرنے کا پرزور مطالبہ زور پکڑچکا ہے ۔ اس احتجاج میں کرناٹک کی اپوزیشن جماعتوں نے بھی ساتھ دیا ہے۔
Share this post
