عوامی تحریک رنگ لائی : سورتکل ٹول گیٹ پر ٹول وصولی روک دی گئی

suratkal toll gate

منگلورو 14 نومبر2022(فکروخبرنیوز) عوامی تحریک جب زور پکڑتی ہے تو ان کے مطالبات کے سامنے سے بڑی سے بڑی حکومتیں بھی گھٹنے ٹیک دیتی ہیں۔

ڈائجی ورلڈ کی خبر کے مطابق جنوبی کنیرا کے ممبر پارلیمنٹ نلن کمار کتیل نے ٹویٹ کرتے ہوئے جانکاری دی ہے کہ سورتکل ٹول گیٹ پر ٹول وصولی روک دی گئی ہے۔ نلن کمار نے اس کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر نتن گڈکری کا شکریہ ادا کیا ہے۔ مرکزی وزیر نے پہلے یقین دہانی کرائی تھی کہ ٹول گیٹ بند کر دیا جائے گا۔ تاہم تکنیکی پہلو کو اب نافذ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سورتکل ٹول گیٹ غیر قانونی ہونے کی وجہ سے اس کے خلاف ایک تحریک شروع کی گئی تھی ۔ یہ ٹول گیٹ ساستان اور تیلاپاڈی ٹول گیٹ کے درمیان واقع ہے۔ ٹول گیٹ اصول کے مطابق ایک ٹول گیٹ سے دوسری ٹول گیٹ کے درمیان 60 کلومیٹر کا فاصلہ ہونا چاہیے جو سورتکل ٹول گیٹ کے سلسلہ میں لاگو نہیں ہوتا تھا۔  

ایم پی نلین کمار کتیل نے ٹول گیٹ کو بند کرنے کے لیے 7 نومبر کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ ڈیڈ لائن ختم ہوتے ہی سورتکل ٹول گیٹ ہوراٹا سمیتی نے احتجاج کو تیز کرنے کا انتباہ دیا تھا۔

سمیتی کے ارکان سورتکل ٹول گیٹ کو ختم کرنے کے لیے مسلسل آواز اٹھا رہے تھے۔ احتجاج کے طور پر سمیتی نے 22 مارچ کو ہیجماڈی سے سورتکل ٹول گیٹ تک 'ٹول گیٹ چلو' کا انعقاد کیا تھا اور 13 ستمبر کو احتجاج کیا تھا جہاں سمیتی نے خبردار کیا تھا کہ وہ 18 اکتوبر کو سورتکل ٹول گیٹ کا محاصرہ کریں گے۔

18 اکتوبر کو مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور پولیس کی طرف سے لگائی گئی رکاوٹ کو عبور کیا۔ کئی رہنما گرفتار ہوئے۔

Share this post

Loading...