سورتکل ٹول گیٹ مخالفین کے لیے اچھی خبر: وزیر ٹرانسپورٹ نے کیا یہ بڑا اعلان

suratkal toll gare, nitin gatkiri,

نئی دہلی 22 مارچ 2022 (فکروخبرنیوز) سورتکل ٹول گیٹ کو بند کرنے کے مطالبات زور پکڑنے کے درمیان وزیر برائے ٹرانسپورٹ نتن گڈکری کی جانب سے ایک راحت دلانے والا بیان آج سامنے آیا۔

انہوں نے آج ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ 60 کلومیٹر کے اندر اگر دو ٹول گیٹ ہوں تو ان میں سے ایک کو بند کردیا جائے گا۔ نتن گڈکری نے واضح کیا کہ ہمیں پیسہ بھی چاہیے لیکن جب لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے تو ایسا کام نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ایسے کاموں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تین ماہ کے اندر ساٹھ کلومیٹر کے اندر آنے والے ٹول گیٹ کو بند کرنے کا بھی عندیہ دیا۔

Share this post

Loading...