سورتکل ٹول گیٹ ہیجماڑی کے ساتھ ضم نہ کرنے پر 13 ستمبر کو ہوگا بڑا احتجاج

suratkal tollgate,

منگلورو 11 ستمبر2022(فکروخبرنیوز) سورتکل ٹول گیٹ احتجاجی کمیٹی نے سورتکل ٹول گیٹ کو ہیجماڈی کے ساتھ ضم نہ کرنے پر 13 ستمبر کو سورتکل ٹول گیٹ کے سامنے عوامی ہڑتال کی کال دی ہے حالانکہ NHAI نے گرین سگنل دے دیا ہے۔

ایم پی نلین کمار کٹیل نے این آئی ٹی کے ٹول گیٹ کو بند کرنے کے سلسلے میں این ایچ اے آئی کی طرف سے دی گئی پیش رفت کی تصدیق کی۔ لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

ابھے چندر جین، ونے کمار سوراکے، متھن رائے اور دیگر نے پچھلی بار ہونے والے احتجاج میں حصہ لیا۔ احتجاجی کمیٹی نے کہا کہ احتجاج میں مختلف گاڑیوں کے ڈرائیورز اور مالکان کی تنظیمیں بھی حصہ لیں گی۔

Share this post

Loading...