سورتکل : شرپسندوں نے مسجد پر کیا پتھراؤ (مزید خبریں )

اور اسی بنا پر شناخت بھی نہیں ہوپائی ہے ۔ اس معاملہ کے منظر عام پر آنے کے بعد مقامی لوگوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ چند شرپسند فرقہ وارانہ کشیدگی کو بڑھاوا دے رہے ہیں ۔ اس سے پہلے بھی اسی سال چند شرپسندوں نے مسجد پر پتھراؤ کرتے ہوئے نقصان پہنچایا تھا ۔ پنمبور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ ابھی تک کسی کی گرفتار ی کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔ 


نندیتا قتل معاملہ میں نیا موڑ 

شیموگہ 09؍ نومبر (فکروخبرنیوز) شیموگہ سے تعلق رکھنے والی اسکول کی طالبہ نندیتا کی موت کی تحقیقات نے نیا موڑ اختیار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں ایک ڈیتھ نوٹ ملا ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ نندیتا کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے ۔ فورین سک لیبایٹری کی جانب سے تحقیقات کے بعد پیر تک رپورٹ جمع کرانے کی امید ہے ۔دوسری جانب اس معاملہ کی تحقیقات کررہی سی آئی ڈی نے کہا کہ ڈیتھ نوٹ کو ابھی تک منظر عام پر نہیں لا یا گیا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں ۔ سی آئی ڈی کے آئی جی پی پرناؤ موہانتی کے مطابق ان کو رپورٹ ملنے کے بعد نندیتا کے ہینڈ رائٹنگ کے سلسلہ میں پتہ لگایا جائے گا لیکن شیموگہ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ ڈیتھ نوٹ نندیتا کا لکھا ہوا ہے ۔ ملحوظ رہے کہ چند روز قبل تیرتھ ہلی کی مقیم آٹھویں جماعت کی نندیتا نامی طالبہ کی زہر کے اثر کی وجہ سے منی پال میں موت واقع ہوگئی تھی جس کے بعد چند تنظیموں نے ریپ کا الزام لگا تے ہوئے ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کی تھی۔ وزیر اعلیٰ سدارمیا نے حالات کو بگڑتے دیکھ کر معاملہ کی تحقیقات کی ذمہ داری سی آئی ڈی کے سپرد کردی تھی ۔ 

Share this post

Loading...