تفصیلات کے مطابق آٹو ڈارئیور ااپنی بہن اور اس کے دوبچوں کے سمیت ایک تقریب میں شرکت کے لیے جارہے تھے ۔ جب آٹو رکشہ مکا علاقے میں پہنچی تو وہ راستہ کھوگئے ۔ اچانک آٹو رکشہ ڈرائیور سنیل نے یو ٹرن لیا اس دوران سامنے سے گدگ سے منگلور کی جانب تیز رفتار جارہی لاری رکشہ سے ٹکراگئی اور اس کو گھسیٹتے ہوئے بہت دور تک لے گئی جس کی وجہ سے موقع واردات پر ہی دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹکراتے ہی آٹو رکشہ لاری کے اندر گھس گئی تھی اور پوری طرح دب گئی تھی ۔ ۔مقامی افراد نے لاشوں کو نکالنے کے لیے بڑی محنت کی ۔ بتایا جارہا کہ یہ فیملی گرمی کی چھٹیاں گذارنے کے لیے ممبئی سے منگلور آئی ہوئی تھی۔ سرتکل پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔
Share this post
