سورتکل میں چھ میٹر لمبی مردہ مچھلی برآمد

سورتکل 30/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  یہاں کے این آئی ٹی کے ساحل سمندر کے کنارے تقریباً چھ میٹر لمبی مردہ مچھلی برآمدکی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی مچھلیاں سمندر میں آلودگی کی وجہ سے مررہی ہیں، اس لیے کوسٹل گارڈ، ہوم گارڈ اور مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ سمندر میں آلودہ چیزوں کو پھینکنے پر پابندی عائد کردی جائے تاکہ مچھلیوں کی اموات میں کمی آجائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈولفین کی طرح پائے جانے والی اقسام کی مچھلیاں تنیر باوی، گٹے کوپلا، ہوسا بیٹو اور سورتکل کے مکا علاقوں میں پائی گئیں ہیں۔ چھ میٹر لمبی مردہ مچھلی پر ریسرچ کرنے کے لیے منگلورو کے طلباء نے ان کے حوالے کیے جانے کی مانگ رکھی جس کو دیکھتے ہوئے مچھلی کا پوسٹ مارٹم کے بعد مچھلی طلباء کے حوالے کردی گئی۔ 

Share this post

Loading...