اس سلسلہ میں مقامی ایک اخبار نے انسپکٹر نٹراج سے گفتگو کرنے کی کوشش کی توا نہوںے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے آپسی تجارتی معاملہ پر اس کارروائی کی وجہ بتایا۔ مگر کیمرے میں قید تصویرکچھ اور بول رہی ہے ۔ بعض ذرائع کے مطابق کل پولیس نے ڈیسوزا سمیت پانچ افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ کل دوپہر قریب تین بجے اسکارپیو کار نمبر 19زیڈ 2903میں سوار کیمرال پنچایت نائب صدر رچرڈ عرف رچی اور اس کے ساتھی سرتکل کے کانتیری دھوماپتی روڈ میں یلاپور ضلع کے سریش نامی شخص پر حملہ کرکے اس کو زبردستی کھینچ کر اغوا کرکے کار پر لے گئے جس کو وہاں موجودنے موبائل سے تصویر کشی کی اور پولس کو اطلاع کردی۔ اور پولس فوری متحرک ہوکرشام ڈھلتے ڈھلتے ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے ،مگر کیس درج نہیں کیا۔ زندہ ویڈیو ہونے کے باوجود پولیس تھانہ میں کیس درج نہ کرنے کو عوام میں کئی افواہیں گشت کررہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ رشوت کے زور پر معاملہ کو دبایا گیا ہے ۔
Share this post
