آج صبح میں کھیلے گئے میچ میں آزاد نے حنیف آباد کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ فکروخبر کے مطابق حنیف آباد کو ٹاس جیت کر پہلے بازی کرنے کا فیصلہ مہنگا ثابت ہوا۔ داؤد کی گیندبازی کے سامنے حنیف آباد کے بلے باز زیادہ دیر تک پچ پر نہیں ٹک سکے اور یکے بعد دیگرے ان کی وکٹیں گرتی رہیں۔ داؤد نے چاراوور میں 15رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ ارشاد کے 34اور مہیش کے 18رنز کی بدولت آزاد نے اس ہدف کو سولہویں اوور میں حاصل کیا۔ بہترین گیندبازی کرنے والے داؤد کو چار وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کے خطاب سے نوازا گیا۔
Share this post
