بھٹکل 31؍دسمبر 2020(فکروخبر/پریس ریلیز) سن شائن اسپورٹس سینٹر کا قیام آج سے تقریباً باسٹھ سال قبل عمل میں آیا تھا اور الحمدللّٰہ آج بھی سن شائن اسپورٹس سینٹر اپنے اصل وجود کے ساتھ زمانے کے بدلتے ہوئے حالات کا اپنے محدود وسائل و استطاعت کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے جوں کا توں سرگرم عمل ہے۔ ہمارا اسپورٹس سینٹر اور اس کے ممبران ملک و بیرون ملک جہاں بھی برسرے روزگاز ہیں وہاں اپنی اجتماعیت کے ساتھ جڑے ہوئے اپنے اسپورٹس سینٹر کے استحکام کے لیے برابر کوشاں ہیں۔ اسی طرح سن شائن اسپورٹس سینٹر قوم و ملت کے لیے ہمیشہ اپنے مرکزی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل اور نوجوانوں کا متحدہ فلیٹ فورم بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے تحت قوم و ملت کے لیے دی جانے والی تمام تر اجتماعی، اصلاحی و فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتے ہوئے قوم و ملت کی فلاح و بہبودی کے لیے کام کرتا آرہا ہے۔ اس وقت سن شائن اسپورٹس سینٹر کی نئی انتظامیہ کی تشکیل عمل میں آچکی ہے اور الحمدللّٰہ کچھ نئے نوجوان چہرے اس بار ابھر کر سامنے آئے ہیں اور وہ نئے عزائم اور حوصلوں کے ساتھ بڑوں کی سرپرستی میں اپنے سینٹر کے روشن مستقبل کے لیے کچھ کر گزرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ الحمدللّٰہ سن شائن اسپورٹس سینٹر کا شروع دن سے یہی نشانہ رہا کہ اپنے نونہالوں کو کھیل کے بہانے قریب کرتے ہوئے ان کی تعلیمی ترقی اور اخلاقی سدھار کی فکریں کی جائے۔ ان شاء اللہ مستقبل قریب میں سن شائن اسپورٹس سینٹر کے تحت تعلیمی و ثقافتی میدان میں ابھر کر کام کرنے کا پورا عزم رکھتے ہیں۔
نئی انتظامیہ اور عہدیداروں کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔
صدر: جناب محتشم ہاشم صاحب برنی
نائب صدر: جناب امیر حمزہ محمد حسینا چنا صاحب
جنرل سکریٹری: جناب قیصر محتشم صاحب
سکریٹری: جناب عبدالباقی ایکیری
خازن: ناصر محتشم صاحب
محاسب: جناب سید ہاشم برماور (ایڈوکیٹ)
اسپورٹس سکریٹری: جناب سعود پیشمام صاحب
Share this post
