بھٹکل 04؍ جولائی 2021(فکروخبرنیوز) رکن اسمبلی سنیل نائک نے ایم ایل اے فنڈ سے بینگرے کے جنتا کالونی میں تعمیرہ شدہ نئی سڑک کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران کہا کہ یہاں کی عوام کے ایک وفد گذشتہ دنوں ہم سے ملاقات کی اور بتایا کہ گذشتہ پچیس سالوں سے یہاں پر پکی سڑک نہیں ہے۔ ہر مرتبہ اس وقت کے ایم ایل اے سے ملاقات کی گئی لیکن ہمارا مسئلہ حل نہیں ہوا۔ کچھ ہی دنوں کے اندر اس سڑک کی تعمیر کا میں نے حکم صادر کیا اور آج اس کا افتتاح عمل میں آیا۔
Share this post
