سلطان یوتھ فیڈریشن شاخ دبئی کی نئی انتظامیہ تشکیل

اس کے ساتھ ساتھ اس کے تحت بھٹکل میں موجود اسپورٹس سینٹر کی ترقی اور حسبِ ضرورت محلہ کے ضرورت مندوں کا تعاون کابھی کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ مسجد کی ہمہ جہتی ترقی کے لیے بھی کوششیں کی جائیں گی۔ فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حاکمانہ اسلوب اختیار کرنے کے بجائے حکیمانہ اسلوب اختیار کرنے کی ضرورت ہے اور حکمت سے جتنے کام آسانی کے ساتھ حل کیے جاسکتے ہیں وہ حاکمانہ اسلوب میں نہیں کیے جاسکتے۔ اس نشست میں اس بات کو بھی شدت سے محسوس کیا گیا کہ نئی نسل علماء سے دور ہوتی ہوتی جارہی اور ان کے درمیان صحیح روابط نہ ہونے کی وجہ سے تربیت سے محروم ہورہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ذمہ داروں کے درمیان بھی گویا ایک خلیج پیدا ہورہی ہے جس کو دور کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ملحوظ رہے کہ اس نشست کاآغاز مولانا سید شاذر ایس جے ندوی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا او رمولانا موصوف ہی کی صدارت میں عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔ 
صدر : مولانا سید ہاشم نظام ندوی 
نائب صدر : جناب مصطفی عسکری 
جنرل سکریٹری : جناب ایس ایم سید محمد افضل 
سکریٹری : مولانا شاذر ایس جے ندوی 
معاون سکریٹری : جناب شاداب عسکری 
محاسب : جناب وسیم دامدا 
خازن : جناب ایس ایم سید محمد ابراہیم 
اس کے علاوہ چار افراد پر مشتمل مجلس عاملہ بنائی گئی ہے جن میں جناب سالم حسن قاضیا ، جناب ایس ایم سید عبدالراف ، جناب ایس ایم سید عبدالحمید ، جناب مولوی مشہود سعدا ندوی شامل ہیں۔ 

Share this post

Loading...