ریلوے ٹرک پر ایک خاتون نے خودکشی کرلی

منکی 08؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) ریلوے ٹرک پر ایک جواں سالہ عورت کی جانب سے خودکشی کرلیے جانے کی واردات ہوناور تعلقہ کے منکی میں پیش آئی ہے۔ مہلوک خاتون کی شناخت ملینا گوڑا (30) مقیم وداگیری کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ملینا نے اپنی جان اس وقت دی جب ریلوے لائن پر یرناکولم سے پونے جانے والی ٹرین گذررہی تھی ۔ حادثہ میں خاتون کی حالت ناقابلِ شناخت ہوگئی تھی۔ ملینا منگلور میں ملازمت کیا کرتی تھی اور دو ہفتہ قبل ہی وہ گھر لوٹی تھی۔ خودکشی کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔ منکی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...