کنداپور: 04؍اگست2018(فکروخبرنیوز) موبائیل کی عادت نے ایک طرف نوجوانوں کے وقت کو ضائع کر دیا ہے ، وہی آج موبائیل کے نہ ہونے سے ایک طالب علم نے خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کر لی ہے ،یہ معاملہ کنداپور میں پیش آیا ہے ذرائع کے مطابق کنداپور میں ایک طالب علم پرتیکشااپنے ساتھیوں کے پاس موبائیل دیکھ کر گھر والوں سے مانگ کی کہ اسے بھی موبائیل دیا جائے لیکن گھر کی مالی حالت اتنی نہیں تھی کہ وہ اپنے لڑکے کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ہی اس کی اس خواہش کی بھی تکمیل کرتے ، اس سے وہ گھر والوں سے روٹھ گیا ، ذرائع کے مطاب�آج جب گھر میں کوئی موجود نہیں تھا اس نے اپنی بات نہ ماننے پر گھر میں پھانسی لگا کر خود کشی کر لی ،کوٹا پولس تھانہ میں حادثہ سے متعلق معاملہ درج کر لیا گیا ہے
Share this post
