بنگلورو 08؍ ستمبر2018(فکروخبر نیوز ) شہر کے رورول پولیس دفتر کے احاطہ میں ایک شخص کی جانب سے درخت سے لٹک کر خودکشی کرلیے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت محمد (30) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو میہندراسینچری کلب میں ملازمت کیا کرتا تھا ۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ شخض نے ایس پی دفتر کے باہر موجود ایک درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی لیکن خودکشی کی کوئی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ودھان سودھا پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Share this post
