آگ لگتے ہی اسٹوڈیو میں موجود گیس سلینڈر پھٹ پڑا جس کی وجہ سے آگ پورے اسٹوڈیو میں پھیل گئی ، آگ پر قابو پانے کے لیے پہونچے فائر بریگیڈ عملہ کے دو اہلکارا ور ان کی مدد کے لئے پہونچے کچھ مقامی لوگ بھی اس حادثہ میں زخمی ہوگئے ہیں ،زخمیوں کی شناخت کیشو اور عبد الحمید جبکہ مقامی لوگوں میں زخمی ہونے و الوں کی شناخت سندیپ ،روکی ڈی سوزا ،ابراہیم اور بشیر کے طور پر کی گئی ہے ،کہا جا رہا ہے کہ اس حادثہ کی وجہ سے قریب کی دوسری دکانوں کو بھی نقصان پہونچا ہے۔
Share this post
