کرونا وائرس :  منگلورو میں سڑکوں کے کنارے اور گلی کے نکڑوں پر کھانے کی اشیاء فروخت کرنے پر لگی پابندی

منگلورو 14/مارچ 2020(فکروخبر نیوز) کرونا وائرس کی وجہ سے جہاں مالس میں موجود دکانوں کو معاشی نقصان ہورہا ہے وہیں سڑکوں کے کنارے اور گلی کے نکڑوں پر کھانے کی اشیاء فروخت کرنے والوں پر اس کا اثر صاف طور پر نظر آرہا ہے۔ 
    منگلورو سٹی کورپریشن کے کمشنر شندے اجت کمار ہیگڈے نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کے کنارے اور گلی کے نکڑوں پر کھانے کی اشیاء فروخت کرنے والوں پر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے بند کردیا گیا ہے۔ 
    کمشنر نے انتباہ کیا ہے کہ حکم نامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ 

Share this post

Loading...