بنگلورو 30 :اپریل2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) محکمہ پبلک انسٹرکشن نے ریاست کے نجی اسکولوں کی انتظامیہ آئندہ تعلیمی سال میں اسکول میں کسی بھی قسم کے اضافہ نہ کی ہدایات جاری کی ہیں۔
محکمہ پہلے ہی اشارہ دے چکا ہے کہ وہ آنے والے سال کے لئے اسکولوں کی فیس میں اضافہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ محکمہ کے اسٹیٹ کمشنر نے اسکولوں کو فیس میں اضافے سے روکنے کے لئے اب ایک سرکلر جاری کیا ہے۔
"نجی اسکولوں کو ہر سال ٹیوشن فیس میں اضافے کی آزادی دی گئی جس کی حد زیادہ سے زیادہ 15 فیصد ہے۔ لیکن کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے ریاست بھر میں لاک ڈاون ہونے کی وجہ سے طلبا کے والدین کو مالی بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لہذا نجی اسکول
21-2020 کے لئے کسی بھی فیس میں اضافہ نہیں کریں گے۔
اسی کے ساتھ ہی محکمہ پبلک انسٹرکشن کے کمشنر نے کہا ہے کہ اسکول انتظامیہ اگر چاہیں تو گذشتہ سال کے مقابلہ میں فیس میں کمی کرسکتی ہے۔
Share this post
