دیر رات ایک نوجوان پر کیا گیا حملہ ،پولس تھانہ میں شکایت درج

منگلور: 11؍اپریل2018 (فکروخبرنیوز)ناٹیکل کے قریب کل رات ایک نوجوان پر اچانک سے حملہ کئے جانے کی شکایت منگلور پولس تھانہ میں درج کرائی گئی ہے ، یہ حملہ ابراہیم نامی نوجوان پر کیا گیا ، متاثرہ نوجوان نے حملہ کے فورا بعدپولس تھانہ میں اپنی جان کو لاحق خطرہ کی بابت شکایت درج کرائی ،نوجوان کا کہنا ہے کہ اس پر حملہ کرنے والا ملزم اس کی جان پہچان والاشخص ہے جس کا نام اجمل ہے ،پولس شکایت درج کراتے ہوئے اس معاملہ کی چھان بین کر رہی ہے ،کوناجے پولس معاملہ کی جانچ میں مصروف ہے 

Share this post

Loading...