سیاحت کے لیے آئے کیرلا کے چار افراد ملپے کے سینٹ جزیرے پر گذارنے پر ہوئے مجبور

اڈپی 24/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز)  کیرلا سے اڈپی سیاحت کے لیے آئے چار افراد ملپے کے سینٹ جزیرے پر رات گذارنے پر اس وقت مجبور ہوگئے جب وہ مقررہ وقت پر کشتی تک نہیں پہنچ سکے اور کشتی انہیں چھوڑ کر ملپے بندرگاہ کی طرف روانہ ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹن (34) شیجا (33) جوش (28) اور ہریش (17) اپنے سیاحتی دورے پر ملپے بندرگاہ پہنچے اور وہاں سے وہ بذریعہ کشتی سینٹ جزیرہ کے لیے روانہ ہوگئے۔ معلوم ہونا چاہیے کہ مذکورہ جزیرے پر جانے والوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ ہرحال میں وہاں سے لوٹنا ہے اور کسی کو بھی وہاں رات گذارنے کی اجازت نہیں ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ اس جزیرے سے قریب میں موجود ایک پہاڑ پر چلے گئے لیکن مدوجزر کی وجہ سے وہ دوبارہ واپس نہیں آسکے۔ جب پانی کچھ کم ہوگیا تو واپس سینٹ جزیرے پہنچ گئی۔ دوسرے روز جب صبح سویرے سیاحوں کے لیے کشتی وہاں پہنچی تو مذکورہ چار وں افراد کشتی کے انتظار میں کھڑے تھے۔چاروں افراد کو جزیرے پر غیر قانونی طور پر رات گذارنے کی وجہ سے پولیس کے حوالے کیا گیا۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد انہیں وطن روانہ کردیا ہے۔ 

Share this post

Loading...