ایس ایس ایل سی نتائج میں نونہال اسکول بھٹکل کے طالبات کی سوفیصد کامیابی

مگر دیگر اُستانیوں کی انتھک جدوجہد اور طلباء پر بے حد محنت نے اس کامیابی کو سوفیصد کردکھایا، اس موقع پر انتظامیہ نے کامیاب طالبات کی خدمت میں مبارکبادی پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اُستانیوں کی خدمت بھی شکرانے کے کلمات اور مبارکبادی پیش کی ہے ۔ ملحوظ رہے کہ جملہ43طالبات نے امتحان دیا تھا جس میں تمام کی تمام طالبات کامیاب ہوئی ہیں:اس میں پانچ طالبات ڈسٹنکشن میں پندرہ طالبات فرسٹ کلاس یعنی اے گریڈ اور بقیہ طالبات بی پلس یعنی سیکنڈ کلاس اور بی گریڈ پر کامیاب ہوئی ہیں۔ ملحوظ رہے کہ اسی تعلیمی ادارے نے ہر سال شہر بھٹکل کے مشہور تعلیمی ایوارڈ رابطہ ایوراڈ جو بہترین کارکردگی کی وجہ سے دیا جاتاہے وہ اسی اسکول کے نام کئی سال تک رہا۔

عمدہ نشانات حاصل کرنے والی طالبات کی تفصیلات کچھ یوں ہیں

سائحہ بنت محمد سراج شنگیری (اول مقام ) 598
نزھیٰ بنتِ فضل الرحمٰن شاہ بندری (دوسرا مقام ) 587
عائشہ نھٰی بنت عظمت اللہ رکن الدین (تیسرا مقام ) 577 
حاجرہ بنت سلام دامودی 574
فاطمہ فضہ بنت ایس ایم فیاض 565
رمانہ بنت محمد طلحہ رکن الدین 557
ضحیٰ بنت ایوب کاشمجی 557
ایفا رحیٰ بنت محمد ازہر545
سمریٰ بنت نذیر احمد ہلارے542
فاطمہ شاسا بنت محمد حارث 540 

ادارہ فکروخبر تمام کامیاب طالبات کی خدمت میں مبارکبادی پیش کرتا ہے اور روشن مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔ 

Share this post

Loading...