شیموگہ ضلع کے بھدراوتی میں واقع پورنا پراجنا اسکول کے طالبِ علم ایس رنجن نے یہ نمبرات حاصل کئے ہیں جن کو جملہ 625میں 625نمبرات حاصل ہوئے جو ریاست میں پہلے نمبر پر رہے اسی طرح بنگلور بنشکری کے ہولی چائلڈ نامی اسکول سے تعلق رکھنے والی سوپرتا نامی طالبہ نے 624نمبر حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہی ۔اس بار بیلاری ضلع آخری درجہ پر رہا۔اس بار بھی دیہی علاقوں کے طلباء ہی شہری طلباء سے آگے رہے یعنی نتیجہ عمدہ رہا،ریاست بھر کے جملہ اسکولوں میں سے 52اسکول زیروپاس فیصدی رہے یعنی ایک بھی طالبِ علم کامیاب نہیں ہوا، جب کہ 1569اسکول سوفیصد پاس رہے ۔یاد رہے کہ سپلمنٹری امتحانات کی درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 25مئی ہے۔
ایس ایس ایل سی امتحانات کے ٹاپرس کی تفصیلات
۱) رنجن ایس،، پورنا پراجنا اسکول، بھدراوتی : 625مارکس
۲) ایشو این ایس ،ماریپلپا اسکول۔اسکول ، میسور 624مارکس
۳) سوپریتا ایم اے، ہولی چائلڈ انگلش اسکول ،بنشنکری 624مارکس
۴) سوشروتھ یوکے ، ایس ٹی میری انگلش اسکول ،بیلتنگڈی 624مارکس
۵) شیوتا اے ایس ، ایس صوفیہ ہائی اسکول، ناگراباوی، بنگلور :624مارکس
۶) ماہیما بھٹ، شری دیوی ہائی اسکول ، ہولیکال، شرسی ،اُترکنڑا :624مارکس
۷) سواتی ایس ، شری سی کے ایس گرلس ہائی اسکول ، ہاسن، 624مارکس
۸) اکشئے راؤ ، وجئے وٹھل ہائی اسکول ،میسور، 624مارکس
۹) شری ندھی ، ٹی ایس وجئے ،وٹھل ہائی اسکول ،میسور، 623
۱۰) وجئے لکشمی ، وجئے ہائی اسکول، ہاسن، 623
پتور :چوروں نے وکیل کے گھر کوبنایا نشانہ
پتور:16مئی (فکروخبرنیوز )یہاں پتور کے تینکلا نامی علاقے میں ایک چوری کی واردات پیش آئی ہے جس میں لٹیروں نے قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ، اطلاع کے مطابق کے آر آچاریہ نامی وکیل کے گھر میں یہ چوری کی واردات پیش آئی ہے، واردات کے موقع پریہ لوگ گھر میں موجود نہیں تھے اور حیدرآباد گئے ہوئے تھے۔ گھر میں کسی کے نہ ہونے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے چوروں نے گھر کولوٹ کر فرار ہوئے، چوری کا پتہ اُ س وقت چلا جب دوسرے دن خادمہ صفائی کے غرض سے گھر پہنچی تو گھر کا تالہ ٹوٹاہوا دیکھا، اور فوری وکیل کے سالے صاحب کو اطلاع دی۔ گھرو الوں کو چوری کی اطلاع دی گئی ہے ، چوروں نے مرکزی دروازے کو توڑنے کے ساتھ ساتھ گھر کے اندرموجود الماری و دیگر لاکرس کے تالے بھی توڑکر لوٹ مچائی ہے، اب تک چوری کی جملہ مالیت کا اندازہ نہیں لگایا گیاہے، گھروالوں کے لوٹنے کے بعد ہی اس کا اندازہ ہوسکتا ہے۔ پتورپولس گھر کی چھان بین کرنے کے بعد معاملہ درج کرکے تفتیش کررہی ہے ۔
شوہر نے موبائیل فون کے پیغامات چیک کیا تو مشتعل بیوی نے شوہر کی انگلیاں کاٹ دی
بنگلور 16مئی (فکروخبرنیوز ) بنگلور کے سرجاپور علاقے میں ایک دل دہلادینے والی واردات پیش آئی ہے ، اطلاع کے مطابق شوہر کی جانب سے بیوی کا موبائیل فون چیک کرنے اوراس میں موجود نازیبا پیغامات کے بارے میں استفسار کئے جانے پر مشتعل بیوی کی جانب سے ہاتھ کی تین انگلیاں کاٹے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ یہ واردات بنگلور کے سرجاپور روڈ کے کائیکونڈرا ہلی نامی علاقے کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آئی ہے۔ یہ واردات چار مئی کو پیش آئی مگر سات مئی کو ایچ ایس آر لے آؤٹ میں کاؤنٹر کیس درج کرائے گئے۔ اطلاع کے مطابق چندرا پرکاش سنگھ سافٹ ویر کمپنی میں سینئر انالیسٹ ہے، جب کہ اس کی بیوی سنیتا حال ہی میں ا پنی ملازمت چھوڑدی تھی۔ چار مئی کو جب چندراپرکاش سنگھ گھرلوٹا تو بیوی کو لگاتار موبائیل فون میں چیٹنگ کرتا ہوا پایا، بار بار استفسار کے بعد جواب نہیں ملاتو لفظی جھڑپ شروع ہوئی ، پھر بیوی کا موبائیل فون چیک کیا تو اس میں دوستوں کے ساتھ نازیبا گفت و شنیددیکھ کر غصے میں آگیا اوراس سلسلہ استفسا کرنے کے لئے سنیتاجو مطبخ (کچن ) میں تھی وہاں چلا گیا، بار بار استفسار اور جھنجھلاہٹ دیکھ کر بیوی سنیتا نے قریب موجود چاقو سے حملہ کرتے ہوئے شوہر کی تین انگلیاں کاٹ ڈالی۔ کاؤنٹر کیس میں سنیتا نے بھی شوہر کی جانب سے خود پر حملہ کرنے کی شکایت درج کی ہے ۔ پولس معاملہ درج کرنے کے بعد تفتیش کررہی ہے۔
Share this post
