ایس ایس ایل سی امتحانات کا نظام الاوقات منظر عام پر (مزید اہم ترین خبریں )

تمام امتحانات صبح ساڑھے نو بجے ہی شروع ہوں گے لیکن کچھ پرچوں کے لیے تین گھنٹے اور کچھ پرچوں کے لیے ڈھائی گھنٹے وقت مقرر کیا گیا ۔گذشتہ کئی سالوں سے دیکھا جارہا ہے کہ طالبات ،طلباء کے مقابلہ میں آگے بڑھ جاتی ہیں ، اس مرتبہ طلباء سے امید ہے کہ وہ طالبات کے مقابلہ میں آگے بڑھیں گے۔ اسی طرح والدین سے امید کی جارہی کہ اپنے نونہالوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھانے کے خواب شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے ان کی طرف خصوصی توجہ دیں گے ۔ 

ڈرائیور کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹ پڑا 

ڈرائیور زخمی ، مسافر ہوئے پریشان 

بیلتنگڈی 15؍ مارچ 2017(فکروخبرنیوز) چلتی بس میں ڈرائیور کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹ جانے سے ڈرائیور کو معمولی چوٹیں پہنچنے کی واردات الاکے نامی علاقہ میں پیش آئی ہے لیکن بس میں موجود تمام مسافر محفوظ ہیں۔ ڈرائیور کی شناخت سندیش (23) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق نجی بس شیوا کرپا نامی بس اپناانگڈی سے مدانتھ یار نامی علاقہ کی جانب جانے کے دوران جب الاکے علاقہ پہنچی تو کچھ مسافر بس سے اترے ، جیسے ہی وہ آگے بڑھی تو ڈرائیور کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹ گیا اور اس کی شرٹ میں آگ لگ گئی جس سے بس پر سوار مسافر خوف وہراس میں مبتلاہوگئے اور ہر کوئی دروازہ کی جانب بڑھنے لگا۔ بڑے حادثہ سے بچنے کے لیے ڈرائیور سندیش نے شرٹ نکال کر پھینک دی اور موبائل پر سیٹ کے نچے بالٹی میں رکھاپانی ڈال دیاجس سے موبائل میں لگی آگ بجھ گئی۔ بس کنڈکٹر چیتن کے مطابق موبائل کی بیٹری پوری طرح جل گئی ہے اور موبائل بھی پوری طرح جل گیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ بس پر ایک اور ڈرائیور سوار تھا جس نے سندیش کو اسپتال پہنچایا ۔ ذرائع کے مطابق سندیش نے ایک سال قبل انٹیکس کمپنی کا ایک موبائل فون 5900 روپئے میں خریدا تھا اور اس وقت سے آج تک وہ وہی موبائل فون استعمال کررہا تھا۔ سندیش کی عادت تھی ہمیشہ کام پر جانے سے قبل گھر پر ہی موبائل چارج کرکے نکلتا تھا اور بس پر موبائل چارج نہیں کرتا تھا۔ موبائل کے اچانک پھٹ جانے سے بس پر سوار دیگر مسافر اپنے اپنے موبائل فون کے سلسلہ میں خوف میں مبتلا ہوگئے اور ایک وقفہ کے لیے انہیں بھی لگا کہ ان کے پاس موجود موبائل کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔

درج شدہ معاملہ واپس نہ لینے پر ایک شخص کو کیا گیا زدوکوب 

جان سے مارنے کی دھمکی ، پولیس تھانہ میں معاملہ درج 

منگلور 15؍ مارچ 2017(فکروخبرنیوز) ونایک بالیگا قتل معاملہ میں الزامات میں گھرے نریش شونی کی مصیبتیں اب مزید بڑھ گئی ہیں۔ منگلور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک شخص نے نریش شونی کے خلاف زدوکوب او رجان سے مارنے کی دھمکی دئیے جانے کا معاملہ پولیس تھانہ میں درج کیا ہے ۔معاملہ درج کرنے والے شخص کی شناخت بھرت کامتھ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس نے اپنے درج شدہ معاملہ میں نریش شونی پر زدوکوب کیے جانے کے ساتھ ساتھ جان سے مارنے کی بھی دھمکی دئیے جانے کا الزام لگایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک سوامی نے اپنے بیان میں ایّپّا مالا دھاری کے خلاف ایک متنازعہ بیان دیا تھا جس میں اس نے ایّپّا مندر کے بجائے کاشی مٹھ کو چندہ دینے کی بات کہی تھی۔ اس بات سے ناراض بھرت نے سوامی کے خلاف 9مارچ کوبندرگاہ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا ۔ اس بات کیا اطلاع نریش شونی کو ملتے ہی اس نے بھرت کو درج شدہ معاملہ واپس لینے پر دباؤ ڈالا ۔ 12مارچ کو شونی نے بھرت کو ڈونگرکیرے نامی علاقہ میں ملنے کی بات کہی ،بھرت کے بیان کے مطابق شونی نے اسے درج شدہ معاملہ واپس لینے کے لیے دباؤ بنایا ، جب اس نے انکار کیا تو اس نے انہیں زدوکوب کرتے ہوئے قتل کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔ بندر گاہ پولیس اس معاملہ کی مکمل تحقیقات کررہی ہے۔ ملحوظ رہے کہ نریش شونی آر ٹی آئی کارکن ونایک بالیگا قتل معاملہ کا اہم ملزم ہے جو حال ہی میں ضمانت پر جیل سے رہا ہو اہے ۔ 

Share this post

Loading...