ایس ایس ایل سی کے سپلیمنٹری امتحانات 21  تا  28  جون ہوں گے

بھٹکل 20/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  امسال ایس ایس ایل سی امتحانات میں ناکام ہونے والے اور غیر حاضر رہنے والے طلباء وطالبات کا سپلمنٹری امتحان 21جون تا 28 جون ضلع کے مختلف امتحانی مراکز میں منعقد ہورہا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق امتحانی سینٹروں کے دو سو میٹر کے اندر امتناعی احکامات بھی نافذ کیے گئے ہیں۔ سپلیمنٹری امتحانات کے لیے کل 14امتحانی مراکزقائم کیے گئے ہیں۔ جس میں تقریباً 1344طلباء امتحانات دیں گے۔
    طلباء وطالبات کے لیے بھٹکل میں اس کا سینٹر اسلامیہ اینگلور اردو ہائی اسکول ہوگا۔ اسی طرح دیگرتعلقوں ہوناور، انکولہ، کاروار اور کمٹہ میں بھی امتحانی مراکز ہوں گے جہاں صبح ساڑھے نو بجے تا پاؤنے ایک بجے تک امتحانات چلیں گے۔ 

امتحان کا نظام الاوقات کچھ اس طرح ترتیب دیا گیا ہے۔ 
21  جون ۔  میتھس 
24  جون ،  سائنس 
25 جون  فرسٹ لانگویج (کنڑا، انگلش،اردو، سنسکرت، مراٹھی، تیلگو، ہندی)
26جون ،  سماجی سائنس 
27جون ،  سیکنڈ لانگویج  (کنڑا، انگلش) 
28جون ،  تھرڈ لنگویج 

Share this post

Loading...