کرناٹک میں ایس ایس ایل سی امتحان لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ہوگا : سریش کمار

بنگلورو، 21 اپریل 2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) ریاستی وزیر برائے ابتدائی اور ثانوی تعلیم سریش کمار نے واضح کیا کہ لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی ایس ایس ایل سی کا حتمی امتحان لیا جائے گا۔ انہوں نے طلبہ سمیت متعلقہ افراد سے اپیل کی کہ وہ غلط معلومات اور افواہوں پر دھیان نہ دیں۔

پیر، 20 اپریل کو وزیر نے اپنے دفتر سے ایس ایس ایل سی کے طلبا سے فون پر رابطہ کیا اور ان سے  امتحان کی تیاری، صحت وغیرہ کے بارے میں دریافت کیا۔ میڈیا اور طلباء کو ان کی طرف توجہ دینے کا مشورہ دیا۔

وزیر نے بلاری میں لٹل فلاور اسکول کی طالبہ سہانا، چترپتی شیواجی اسکول کے باسوراج، کوپل میں سرکاری ہائی اسکول کے رو کمار، رائچور کے طالب علم وشال، اور مدھو کمار سے بات کی۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ خود سے اعتماد کم نہ کریں، اور بتایا کہ امتحانات لاک ڈائون مدت کے اختتام پر شروع ہوں گے۔

جب سریش کمار نے طلبا سے پوچھا کہ وہ امتحان کا سامنا کرنا چاہتے ہیں یا نہیں، تو انہوں نے کہا کہ وہ امتحان میں حاضر ہونا چاہتے ہیں۔ ایک پریس ریلیز میں محکمہ تعلیم میں خصوصی ڈیوٹی پر مامور افسر نے بتایا کہ اس موقع پر وزیر نے معاشرے کے مختلف طبقوں کے بچوں بشمول عہدیداروں، اساتذہ، نجی ملازمین وغیرہ سے بات کی۔

Share this post

Loading...