ایس ایس ایل سی کے امتحانات مقررہ وقت کے مطابق ہوں گے : وزیر سریش کمار

بنگلورو21 جون 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) حکومتِ کرناٹک کے ابتدائی اور ثانوی تعلیم کے وزیر سریش کمار نے کہا کہ ایس ایس ایل سی کے امتحانات مقررہ وقت کے مطابق ہوں گے اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے خاطر خواہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔ ساتھ ہی ساتھ اس بات کا بھی خیال رکھاجائےگا کہ پی یو سی سال دوم کے انگریزی امتحان کے دوران جو خامیاں سامنے آئیں وہ اس امتحان میں نہ آئیں۔ 

شہر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سریش کمار نے کہا کہ اگر امتحانی مراکز معاشرتی فاصلاتی اصول کو یقینی نہیں بناتے ہیں تو ان مراکز کے عملہ کے خلاف کارروائی کریں گے۔ یاد رہے کہ ایس ایس ایل سی کے امتحانات 25 جون سے ریاست بھر میں شروع ہورہے ہیں۔

وزیر نے مزید کہا، ہم والدین ​​سرپرستوں یا طلباء کے قریبی رشتہ داروں کی ذریعہ اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ کونسے طلبا اس وبائی بیماری کی وجہ سے کورنٹائن میں ہیں۔ محکمہ تعلیم کے پاس موجود معلومات کی بنیاد پر ایسے طلباء کو مستثنیٰ کیا جارہا ہے۔ اسی طرح  کنٹینمینٹ زونز میں رہنے والے طلبہ بھی امتحان نہیں لکھ پائیں گے۔ان طلباء کو باقاعدہ طلبہ کی حیثیت سے بعد میں امتحانات لکھنے کی اجازت دی جائے گی۔ انہون نے کہا کہ عدالت کی ہدایت کے مطابق امتحانات کروائے جائیں گے۔ ہر امتحانی سنٹر میں ہر 200 طلباء کے لئے ایک ہیلتھ چیک اپ سنٹر قائم کیا جائے گا۔ ہر طالب علم کو دو چہرے کے ماسک دیئے جائیں گے۔

 واضح رہے کہ این ایس یو آئی کے کارکنوں نے وزیر سریش کمار کی رہائش گاہ کے سامنے ایک مظاہرہ کیا اور تیزی سے پھیل رہے کوویڈ 19 انفیکشن کے تناظر میں ایس ایس ایل سی امتحان نہ لینے کی اپیل کی۔

ڈائجی ورلڈ کے ان پٹ کے ساتھ

Share this post

Loading...