بنگلورو05 مئی 2020 (فکروخبرنیوز/ ذرائع) وزیر برائے ابتدائی اور ثانوی تعلیم ایس سریش کمار نے اعلان کیا ہے کہ جون کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں ایس ایس ایل سی کے امتحانات کے شیڈول پر بات چیت جاری ہے۔ سریش کمار نے یہ بات فیس بک لائیو سیشن میں طلباء اور والدین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہر امتحانی ہال میں معاشرتی دوری برقرار رکھنے کے لئے صرف 24 طلباء ہوں گے اور فیس ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر فراہم کیے جائیں گے۔ مزید برآں وہ طلبا جو اپنے آبائی شہروں کے لئے روانہ ہو چکے ہیں ان کو اپنے آبائی شہر کے ایک اسکول میں امتحان دینے کی اجازت ہوگی۔
Share this post
