بنگلورو 17؍مئی2021(فکروخبرنیوز) وزیر برائے پرائمری وسیکنڈری ایجوکیشن سریش کمار نے کہا ہے کہ ایس ایس ایل سی اور پی یو سی سال دوم کے امتحانات کے رد نہیں کیے گئے ہیں بلکہ ریاست میں کوویڈ کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔
بعض میڈیا چینلز نے طلباء کے مستقبل کو لے کر قیاس آرائیاں کی ہیں، وزیر نے کہا کہ طلباء کے لیے کارآمد کچھ فیصلے آئندہ دنوں میں لیے جائیں گے۔
انہوں نے طلباء سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی پڑھائی جاری رکھیں اور کسی بھی صورت تعلیم کا نقصان نہ دیں۔
Share this post
