بنگلورو: 19 جنوری 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک پولیس نے منگل کے روز ایک مذہبی پیشوا کو گرفتار کیا جس نے بابری مسجد کے خطوط پر منڈیا ضلع کے سری رنگا پٹن قصبے میں ایک مسجد کو منہدم کرنے کی کال دی تھی۔
کالی مٹھ کے رشی کمار سوامی جی نے سری رنگا پٹن میں مسجد کے سامنے ایک ویڈیو بنایا ہے، اور عوام سے اپیل کی ہے کہ مسجد کو منہدم کردیا جائے کیونکہ یہ مندر کے اوپر بنی ہے۔
اس نے ویڈیو میں یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ مسجد کے احاطے کے اندر موجود ستون، دیواریں اور کلیانی (پانی) ہندو فن تعمیر کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندو اسے فوراً گرا دیں۔
یہ ویڈیو ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ڈالی گئی جس پر شدید ردعمل سامنے آیا۔
سری رنگا پٹنہ پولیس چکمگلور ضلع میں واقع مٹھ پر گئی ہے اور رشی کمار سوامی جی کو اپنی تحویل میں لے کر مقامی عدالت میں پیش کیا ہے۔ سوامی جی کے وکیل نے دلیل دی کہ ان کے مؤکل کے بیانات متنازعہ نہیں ہیں۔
تاہم حکومت کے وکیل نے استدلال کیا کہ اس کی رہائی کے پیش نظر اس کی ضمانت کی درخواست پر غور نہیں کیا جانا چاہئے جس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور شواہد مٹائے جانے کے امکانات ہیں۔
(نیوانڈین ایکسپریس)
Share this post
