سری رام سینا کے تعلقہ صدر کو ضلع بدر کرنے کے احکامات کے خلاف (مزید اہم ترین خبریں)

یاد رہے کہ جینت نائک کے خلاف پرامن ماحول میں خلل ڈالنے اور اپنے ساتھیوں کو ایک مخصوص طبقہ کے خلاف بھڑکانے کے معاملات پر تعلقہ پولیس انتظامیہ نے سفارش کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے کارروائی کرنے کی مانگ کی تھی جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے معاملہ کی مکمل تحقیقات کے بعد تین ماہ کے لیے اسے ضلع بدر کرنے کے احکامات جاری کردئیے تھے۔ 


بس اور بائک کے مابین تصادم :بائک سوار ہلاک 

سلیا 13؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) کے ایس آر ٹی سی بس اور اسکوٹر کے مابین پیش آئے تصادم میں بائک سوار کے موقعۂ واردات پر ہلاک ہونے کی واردات سلیا کے قریب اڈکار میں آج صبح پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت ادئی کمار (39) مقیم جلسور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ فکروخبر کو ملی اطلاعات کے مطابق منگلور کی جانب سے جارہی تیز رفتار بس مخالف سمت سے آرہی بائک سے ٹکراگئی جس سے وہ زمین پر آرہا اور سخت زخمی ہوگیا۔ بتایا جارہا ہے کہ مہلوک کے سر اور دیگر اعضا کو سخت چوٹیں پہنچنے سے وہ زخموں کی تاب نہ لا سکا اور موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا۔ سلیا پولیس کے مطابق دونوں کے خلاف معمول سے زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ سواری چلانے کا معاملہ پولیس نے درج کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

Share this post

Loading...