اسپورٹس منسٹر جناب ابھئے چندرا کا بھٹکل دورہ

ملحوظ رہے کہ آج شام چھ بجے موصوف وزیر بھٹکل تعلقہ کے دورے پر پہنچے تھے ، بھٹکل آئی بی میں لیڈران اور عوام سے ملاقات کرنے کے بعد موصوف وزیر سیاسی لیڈران اور رکن اسمبلی جناب منکال وائیدیا کے ہمراہ نوائط کالونی اور تنگن گنڈی میں نئے تعمیر شدہ بندرگاہ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عوام کو کانگریس حکومت کی جانب سے عوام کو دی جارہی سہولیات پر روشی ڈالی اور ترقیات کو گنوایا اسی طرح شرالی کے ہلوے کوڈی میں منعقدہ ایک عام اجلاس سے بھی انہوں نے مخاطب ہوکر ترقیاتی کاموں کے جائزے کے ساتھ ساتھ کہا کہ کانگریس حکومت ہر لحاظ سے عام عوام کی ترقیات کے بارے میں سوچ رہی ہے چاہے وہ تعلیمی میدان ہو، مچھلی شکار ہو یا کھیل کے میدان سے ، ہر طرح سے عوام کے سلسلہ میں سوچ کر کامیاب حکومت چلارہی ہے ، اس موقع پرتعلقہ پنچایت کے اراکین و ذمہ دار دیگر سیاسی لیڈران موجود تھے۔

Share this post

Loading...