علی پبلک اسکول بھٹکل میں پانچ روزہ کھیل مقابلوں کا انعقاد

aps bhatkal, ali public school bhatkal, aps bhatkal sports, aps sports,

بھٹکل : 25؍ دسمبر 2023 (فکروخبرنیوز) علی پبلک اسکول بھٹکل میں 18 جنوری تا 21 جنوری پانچ روزہ کھیل مقابلوں کا انعقاد اسکول کے احاطہ میں عمل میں آیا۔

اس دوران والی بال ، کبڈی ، ریلے ، شاٹ پٹ ، لونگ جمپ ، ہائی جمپ اور دوسرے مختلف کھیل مقابلوں کا انعقاد کیا گیا اور پوزیشن حاصل کرنے والوں کے درمیان انعامات تقسیم کیے گئے۔

18 جنوری کو افتتاحی تقریب میں فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی نے کہا کہ کھیل ورزش کا ایک حصہ ہے اور س کے ذریعہ سے صرف تفریح نہیں بلکہ اس کے ذریعہ اپنی صحت برقرار رکھنا بھی مقصود ہے۔

21 جنوری کو اس کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھٹکل بلاک ایجوکیشن آفیسر وی ڈی موگیر، پی ایس آئی مایور ، اسکول کے ٹرسٹی جناب عبدالحمید دامودی صاحب ، مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد ندوی اوراسکول کے روحِ رواں مولانا محمد الیاس ندوی ، پنچایت ممبر سید علی مالکی اور تعلقہ پھیزیکل ایجوکیشن آفیسر وغیرہ موجود تھے۔

Share this post

Loading...