منگلورو 04/ اگست 2019(فکروخبر نیوز) اسپائس جیٹ منگلورو سے نئی دہلی کے لیے نئی پرواز آج سے شروع کررہا ہے جس کا پہلا پاس پرساد نترالیا کے ڈاکٹر کرشنا پرساد کو دیا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں اسپائس جیٹ کے ریجنل مینجر نوال کشور، اسپائس جیت ایرپورٹ مینیجر، اسپائس جیٹ ڈیوٹی منیجر، ٹرمنل مینیجر حمید، پولیس اہلکاروں میں گوپال کرشنا کندر اور دیگر موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق یہ فلائٹ صبح چھ بجکر پندرہ منٹ (6:15) کو منگلور سے اڑان بھری گی اور نو بجکر تیئیس منٹ (9:30) کو نئی دہلی پہنچی گی۔ اسی طرح واپسی میں رات ساڑھے آٹھ بجے (8:30) اڑان بھرے گی اور گیارہ بجکر پندرہ منٹ پر (11:15) منگلور پہنچے گی۔
Share this post
