اسپائس جیٹ میں سفر کررہے مسافر کا پارسل ہوگیا گم ، اڑتالیس ہزار روپئے بطورِ معاوضہ دینے کے دئیے گئے احکامارت

بنگلورو 11؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) اسپائس جیٹ لیمٹیڈ نے پارسل کھونے والے مسافر کو بطورِ معاوضہ 47,800روپئے دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ 
سنجیو کمار مشرا نامی شخص کی جانب سے شکایت درج کی گئی تھی کہ اس نے 21جنوری کو بنگلور سے دہلی کا سفر بذریعہ اسپائس جیٹ کیا ۔ دہلی پہنچنے کے بعد اس کا پارسل نہیں ملا جس کی شکایت اس نے متعلقہ افسران سے کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آپ کا پارسل اڑتالیس گھنٹوں میں آپ کے حوالے کیا جائے گا۔ پندرہ روز بعد ایرلائن کے افسران نے اسے بلاکر کہا کہ آپ کا پارسل نہیں مل رہا ہے او ربطورِ معاوضہ کے انہوں نے دو سو روپئے فی کلو کے حساب سے 2800 روپئے دینے کی بات کہی ۔ مشرا نے کہا کہ پارسل کی قیمت 3500 روپئے ہے لیکن اس میں ووٹر آئی ، آدھار کارڈ ، میڈیکل دستاویزات ، شیونگ سیٹ ، تعلیم اور کاروباری دستاویزات ، کپڑے ، سلیپیر ، دوائی اور موبائل چارجربھی تھا جس کی کل قیمت 47,500روپئے ہوتی ہے ۔ اسی طرح اس میں 27,500روپئے نقدی بھی تھے۔ مشرا نے ایرلان سے بطورِ معاوضہ 78,450روپئے کا بطورِ معاوضہ طلب کیے۔ مشرا نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کی اسکول فیس اس وجہ سے ادا نہیں کررہا ہے کہ وہ اس کے پاس ٹرانزیکشن کے لیے پین کارڈ نہیں ہے۔
اسپائس جیٹ نے اپنے دفاع میں کہا کہ وہ کمیرا ، زیورات ، الیکٹرانک آلات وغیرہ پارسل میں رکھنے کی اجازت نہیں ہے اور اس طرح کی قیمتی اشیاء گم ہونے پر ایر لائن اس کا ذمہ دار نہیں ہوتا ہے۔ایرلائن کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ یہ سب اشیاء مسافر کی لاپرواہی کے باعث گم ہوگئی ہے یا یہ بھی ہوسکتا ہیکہ کسی نے اسے چرالیا ہو۔ 
کنزیومر فورم کی جانب سے مذکورہ مسافر کو بطور معاوضہ کے 2800 روپئے اور ذہنی تکلیف کی وجہ سے اسے بطورِ معاوضہ 35,000روپئے دینے کے احکامات جاری کیے۔

Share this post

Loading...