بھٹکل 29؍ جولائی 2018(فکروخبر نیوز ) خلیج میں مقیم اکثر طلباء عید الأضحی کے موقع پر اپنے آبائی گاؤں بھٹکل کا رخ کرتے ہیں جہاں وہ اپنی چھٹیاں گذار کر واپس ہوتے ہیں۔ اسی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ادارہ لرن قرآن بھٹکل کی جانب سے بیرونِ ہند (N.R.I) طلباء کے لیے ایک بیس روزہ کورس ترتیب دیا گیا ہے جس میں ماہر اساتذہ کی نگرانی میں طلباء کو نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے اسلامی تعلیمات سے روشناس کرا یا جائے گا۔ اس کورس کا سب سے بڑا مقصد طلباء کو اسلام کی بنیادی معلومات فراہم کرنے کے ساتھ انہیں فرائض اور سنتوں سے بھی واقف کرایا جائے اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں زندگی گذارنے کی تلقین کی جائے۔ اس کورس کے لیے سیٹیں محدود ہیں۔ جلدی کیجئے کہیں پھر دیر نہ ہوجائے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
919108515151+
Share this post
