منگلور میں بس اور ٹرک کے مابین تصادم: ۲ ہلاک ، پندرہ زخمی
منگلور 26نومبر (فکروخبرنیوز ) آج یہاں شہر کے ننتور علاقے میں پیش آئے بس اور ٹرک کے تصادم میں دو افراد کے ہلاک ہونے اور پندرہ افراد کے زخمی ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ مہلوکین کی شناخت اُماناتھ (21) جو کہ کے پی ٹی کالج کا طالب علم ہے اور بس کلینر گنیش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔نشمتھا نامی نجی بس منگلور سے نراوی کی جانب جارہی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ بس بہت تیز رفتار تھی جب کہ حادثہ کی وجہ سے سامنے آئی۔زخمی افراد کو اے جے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ حادثہ صبح کے وقت پیش آنے کی وجہ سے ٹرافک کئی دیر تک نظام متاثر رہا۔ کدری ٹرافک پولس نے موقع واردات کا جائزہ لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔
![]()
مسلم شادی شدہ عورت کو د ونجوانوں کی جانب سے اغوا کرنے کی کوشش
پولس تھانے میں معاملہ درج: تحقیقات جاری
منگلور 26نومبر (فکروخبرنیوز ) ساحلی پٹی اور بالخصوص منگلور کے مضافاتی علاقوں میں ،اغوائی، محبت کے نام سے بھاگ جانا اور پھر انہی واردات کو بعد میں جاکر دوسرا نام دے دینا معمول سی بات ہوگئی ہے۔ منگلور کے مضافاتی علاقے میں ایک مسلم لڑکی کے ہندو لڑکے سے شادی رچانے کی خبر ابھی تحقیقات میں ہی ہے کہ کل یہاں شہر بھر میں ایک ایسی خبر گشت کررہی تھی کہ ایک شادی شدہ عورت دو لڑکوں کے ساتھ کار میں بھاگ رہی ہے ۔ جب کہ ایک علاقے میں اس کار کو روک کر عوام نے تینوں کو پولس کے حوالے کیا تھا۔ اب اس مسلم عورت نے ان دونوں کے خلاف پولس تھانے میں اغوائی کا معاملہ درج کیا ہے ۔ اور معاملہ میں یہ تفصیلات دی گئی ہے کہ متاثرہ عورت جب اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کرواپس گھر جارہی تھی کہ اس موقع پر پیرلا چیک پوسٹ کے قریب ایک کار میں سوار آئے دو نوجوان اس کو اغوا کرکے زبردستی لے جانے کی کوشش کی ۔ وہاں سے منگلور شہر جانے کے دوران اس کی اطلاع پاکر پیرلا کے خواتین تنظیم کے کارکنان نے جمع ہوکر عورت کو بچالیا اور وٹلا پولس تھانے میں اطلاع کی گئی۔ ملزموں کی شناخت ،اجو اور چنائی میں اے بی ایم کالج کا طالب علم وشنو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ پولس نے اب کار اور نوجوانوں کو گرفتار کرکے تحقیقات کررہی ہے ۔
![]()
Share this post
