سونا اسمگلنگ کو لے کر منگلور ایرپورٹ ایک بار پھر سرخیوں میں (مزید خبریں )

دوسری واردات میں بذریعہ جیٹ ایرویس دبئی سے منگلور ایرپورٹ پہنچی مریم (48) نامی عورت کو پولس نے چھان بین کے دوران گرفتار کرلیا ۔ مذکورہ عورت کے پاس سے ایک کلو غیر قانونی سونا ضبط کرلیا گیا جس کی قیمت 26.60 لاکھ روپئے کی لگائی گئی ہے ۔ مذکورہ دونوں عورتوں کو حراست میں لینے کے بعد عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ 


نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے دو نوجوان پرجان لیوا حملہ : ایک کو چھرا گھونپا گیا 

دونوں شدید زخمی 

بنٹوال 20؍ نومبر (فکروخبرنیوز) نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے دوافراد پر جان لیوا حملہ کرکے زخم کردئے جانے کی واردات ووگگا کے انچنا کٹے نامی علاقے میں کل شام پیش آئی ہے ۔ زخمی نوجوانو ں کی شناخت صدیق (30) مقیم بنٹوال اور مناف (27) مقیم بی سی روڈ کے شانتی انگڑی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یہ دونوں اپنا کام ختم کرکے گھر لوٹ رہے تھے کہ نامعلوم شرپسندوں نے ان پر جان لیوا کیا اور صدیق کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ ان دونوں کے پاس کچھ رقم تھی جس کو لوٹنے کے لیے شرپسندوں نے حملہ کیا تھا۔ بنٹوال پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیے جانے کے بعد تحقیقات جاری ہیں۔

Share this post

Loading...