منگلورو : ایرپورٹ پر غیر قانونی سونا اسمگل کرنے کے الزام میں دو افراد گرفتار

منگلورو 11؍ مارچ2019(فکروخبر نیوز) غیر قانونی طور پر سونا اسمگل کرنے کے الزام میں دو افراد کو کسٹم افسران کی جانب سے گرفتار کرلیے جانے کی خبر منظر عام پر آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دبئی سے بذریعہ ایر انڈیا منگلور پہنچنے والے دو مسافر کو کسٹم افسران نے پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار کرلیا۔ بتایا جارہا ہے کہ سونا کا پوڈر بنانے کے بعد یہ لوگ کسی چیز میں چھپاکر اسے لارہے تھے ۔ ضبط شدہ سونا 458.48گرام جس کی مالیت پندرہ لاکھ بانوے ہزارروپئے بتائی جارہی ہے۔ دوسرے مسافر سے 335.47گرام سونا ضبط کیا گیا ہے جس کی مالیت گیارہ روپئے بتائی گئی ہے۔

Share this post

Loading...