بنگلورو 04/ جنوری 2020(فکروخبر نیوز) بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی (حلقہ بلاری) سوم شیکھر ریڈی نے آج مسلمانو ں کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے یہ دھمکی دی ہے کہ اگر اس ملک میں رہنا ہے تو ہم جیسا چاہتے ہیں ویسا سون۔ سی اے اے اور این آرسی کے خلاف احتجاجی مظہرے ترک کردو۔ اب تک ریاست کرناٹک میں بی جے پی کے اننت کمار ہیگڑے، پرتب سمہا۔ نلن کمار کتیل اور سی ٹی روی مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے تھے۔ اب غیر قانونی کان کنی میں ملوث سو شیکھر ریڈی نے ان تمام کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس نے یہ بھ کہا کہ ہماری بات نہ ماننے والے مسلمان پاکستان چلے جائیں ورنہ ہمیں معلوم ہے کہ ان کے ساتھ کیا سلوک کرنا ہے۔ اس ملک سے مسلمان چلے گئے تو ملک کی آبادی بھی کم ہوجائے گی۔ بی جے پی کے رکن پارلیمان حلقہ بنگلورو ساؤتھ تیجیسوی سوریا کے حالیہ بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہ کہ پنکچر ڈالنے والے مسلمانو ں کو کیا معلوم کہ سی اے اے اور ین آر سی کیا ہے۔ انہیں کانگریس بہکارہی ہے۔ ایک مخصوص طبقہ کے خلاف زہر افشانی کرنے والے سوم شیکھر ریڈی کے خلاف کو فوری طور پر کارروائی کرنا چاہیے ورنہ ریاست کے نظم وضبط میں خلل پڑسکتا ہے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ اس ملک میں ہم اسی فیصد ہیں اور مسلمان سترہ فیصد۔ مسلمانو ں ہندوؤں کا کچھ کر ہی نہیں سکتے۔ بلاری میں آج سی اے اے اور این آر سی کی حمایت میں منعقدہ ایک اجلہاس میں اس نے یہ باتیں کہیں۔ افسوس اس بات کا ہے کہ اس اجلاس میں سینکڑوں مسلمانو ں نے بھی شرکت کی۔ مسلمانو ں کے ژخلاف کھلے عام زہر افشانی کرنے والے اس فرقہ پرست کو فوری گرفتار کرکے اس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا کئی سیکولر اور مسلم تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے۔
بشکریہ : سالار
Share this post
