اسی کے چلتے کل غنڈوں کی ایک ٹیم نے دیرل کٹے کے پی اے انجینئرنگ کالج کے دو مسلم طلباء پر حملہ کرتے ہوئے ان کی کار کو بھی نشانہ بنا کر جہاں قانون کو ہاتھ میں لیا وہیں دہشت پھیلانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ۔ اطلاع کے مطابق کل شام ساڑھے چار بجے پی اے انجینئرنگ سرتکل کے طالبِ علم نے اپنے ہی کالج میں زیرِ تعلیم مخالف مذہب کے خاتون طالبات کے ساتھ سومیشور بیچ کے قریب پہنچ کر کار پارک کررہاتھا کہ اچانک گھات میں بیٹھے غنڈے اس پر جان لیوا حملہ کردیا اور کار سے باہر کھینچتے ہوئے خوب زدو کوب کی،اور غصے میں کار کو بھی نقصان پہنچاتے ہوئے پورے شیشے توڑ ڈالے۔علاوہ طلباء کے پاس موجود روپئے،موبائل اور دیگر قیمتی چیزیں لے کر فرار ہوگئے، کنڑا اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق طلباء توکوٹو کے نیتاجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور پولس تھانے میں شکایت درج کرنے سے کترارہے ہیں۔
Share this post
