سوسائٹی نے زمین چھین لی توزندگی کے پندرہ سال جنگل میں گذاردی...!

مگر جب وہ ادا کرنے میں ناکام رہا تو سوسائٹی والوں نے اس سے اس کی دو ایکڑ زمین اور گھر بار کی بولی لگادی اور فروخت کردیا۔ یہ ناانصافی کو سن کر دوسرے ہی دن ڈی سی آفس میں ایک میٹنگ طلب کرلی گئی، جس میں سوسائٹی کے نمائندوں کے علاوہ، سماجی کارکن ہلدا رایپن، ڈاکٹر شرنپا، ایس ، ڈاکٹر رویش تنگا وغیرہ موجود تھے،ا س موقع پر ڈی سی ابراہیم نے بھروسہ دلایا کہ اس کی زمین واپس لانے کے لئے وہ قانونی لحاظ سے اس کی مدد کریں گے اور تعاون دیں گے تاکہ کم سے کم ایک ایکڑ زمین ہی واپس مل سکے۔ دراصل چندر شیکھر کی تفصیلی کہانی یہ ہے کہ پیشے سے ڈرائیور وہ سال 1999میں نیکراجے کو آپریٹیو سوسائٹی سے 50,400رقم بطور قرضہ لیا، مگر جب وہ یہ رقم وعدے کے مطابق ادا نہیں کرپایا تو سوسائٹی نے نوٹس بھیجی اور بار بار بھیجی اور بالآخر اکتوبر 2002 میں اس کی زمین 2.29ایکڑ زمین کی بولی لگائی گئی،یہ زمین اُس وقت 1.2لاکھ میں فروخت ہوئی ، اس رقم سے بینک نے اپنی رقم رکھ لی اور بقیہ بچی ہوئی 11000کی رقم اسی بینک میں موجود اس کے اکاؤنٹ میں جمع ہوئی مگر چندرشیکھر نے اس رقم کو ابھی تک نہیں لیا۔ پھر چندرشیکھر نے اپنی بہن کے گھر رہنے لگا ، اس کے کچھ دن بعد سلیا کے ایک وکیل سے ایک کار خریدنے کے بعد اسی کو گھر بناکر گذشتہ پندرہ سال سے وہ رہائش پذیر ہے ، اور اس کار کو اس نے سلیا کے جنگلات کے ایک کنارے پار ک کیا ہوا ہے۔ یہیں سے اُس نے لکڑی کے باسکیٹ بنا کر فروخت بھی کرنا شروع کیا جس کی قیمت چالیس روپئے ہے ۔ جب کہ ڈی سی ابراہیم نے یہ واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد اُن سے کہا ہے کہ وہ اپنے باسکیٹ منگلور کے پلی کلا میں جہاں سیاحوں کی آمدو رفت ہوتی ہے وہاں فروخت کرے اور اس کے لئے جگہ بھی مخصوص کئے جانے کی بات کہی ۔



بیندور :شادی شد ہ عورت لاپتہ 

کنداپور :30جنوری (فکروخبرنیوز ) کنداپور تعلقہ کے بیندور،نجور نامی علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک شادی شدہ عورت کے لاپتہ ہونے کی واردات پولس تھانے میں درج کی گئی ہے ، عورت کی شناخت ودیاشری (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ سنتوش شیٹی مقم الپاڈی کے کہنے کے مطابق ودیاشری اپنے میکے بیجور گئی ہوئی تھی ، جب سے گھر سے نکلی ہے لاپتہ ہے۔ بیندور پولس شکایت درج کرنے کے بعد تفتیش کررہی ہے۔ 

Share this post

Loading...