سوشیل میڈیا میں توہین آمیز اور جھوٹی خبروں کو روکنے کے لیے کیے جائیں گے اقدامات

prenk kharge,

کلبرگی: 12؍ جون 2023: ضلع انچارج وزیر پرینک کھرگے نے کہا کہ سوشل میڈیا پر قومی لیڈروں کے بارے میں توہین آمیز اور یہاں تک کہ جھوٹی پوسٹنگ کو روکنے اور کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر سماج میں بدامنی پھیلانے والی پوسٹس کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بائیو ٹکنالوجی کی وزارت کے دائرے میں ہے، جس کے وہ سربراہ ہیں

وزیر نے گیسٹ ہاؤس میں عوام سے مختلف مسائل پر یادداشتیں بھی حاصل کیں اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کے مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں۔

Share this post

Loading...