منگلورو 11 جولائی 2023 (فکروخبرنیوز) واٹس ایپ، انسٹاگرام، ٹویٹر اور دیگر ایپس پرپوسٹ کیے جانے والے پیغامات پر پولیس کی گہری نظر ہے ۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچنے والے اور مذہب ، برادری اور ذات وغیرہ کے خلاف پوسٹ کیے جانے والے پیغامات کے متعلق پولیس تحقیقات کررہی ہے۔
ڈائجی ورلڈ میں شائع خبر کے مطابق منگلورو سٹی پولیس کمشنریٹ حدود میں تقریباً 21 معاملے درج کیے گئے۔
محکمہ پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف تھانوں کے تمام سٹیشنز اور سوشل میڈیا سیلز مذاہب کے حق میں اور خلاف پیغامات کی نگرانی کر رہے ہیں اور ایسے پیغامات کو پوسٹ کرنے، شیئر کرنے اور ان کے خلاف تبصرہ کرنے والوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
Share this post
