منگلورو: یکم اپریل2020(فکروخبر نیوز) سوشیل میڈیا پر کرونا وائرس کو لے کر افواہیں پھیلانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتارکیا گیا ہے جس کی شناخت نظام کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ مذکورہ شخص کو گرفتاری کے بعد مقامی عدالت میں کل پیش کیا گیا۔ اس بات کی اطلاع پولیس کمشنر پی ایس ہرشا نے ایک ٹویٹ میں دی ہے۔
مذکورہ شخص پر الزام ہے کہ وہ کرونا وائرس کو لے کر سرکاری عملہ کے خلاف سوشیل میڈیا میں افواہیں پھیلایا کرتا تھا۔
بیلتنگڈی میں پولیس نے دو پولیس افسران اور ہیلتھ عملہ کے ساتھ مارپیٹ کے الزام میں چار افراد کو حراست میں لیا ہے۔ خبر کے مطابق دو پولیس اہلکار اور ایک ہیلتھ عملہ کورائنٹائن میں رہنے والے ایک شخص سے گھر سے باہر نکلنے اور ادھر ادھر گھومنے کے تعلق سے پوچھ تاچھ کی۔ مذکورہ شخص اور دیگر تین افراد کے خلاف سرکاری عملہ کو گالیاں دینے کے الزام میں حراست میں لیا گیاہے۔
Share this post
