سوشل میڈیا کا استعمال کر نے والے چوکنا ہوجائیں ...!!

وہاٹس پر دوسروں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر پولیس نے ایک شخص کو کیا گرفتار 


سر سی۔26/مارچ۔2018(فکرو خبر نیوز) سوشل میڈیا کا استعمال کر نے والے احباب ہشیاری اور احتیاط سے اس کا استعمال کرے ، کہیں آپ کی معمولی سی چوک اور لا پرواہی آپ کو جیل کی سلا خوں کے پیچھے نہ دھکیل دے ،ایسا ہی ایک واقعہ کل رات سر سی میں پیش آیا ہے ،جہاں دو سروں کے مذ ہبی جذ بات سے کھلواڑ کر نے اور اور اس تعلق سے غلط نازیبا الفاظ استعمال کر نے پر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر تے ہو ئے اس کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے ،گرفتار شدہ ملزم کی شنا خت البرٹ کے طور پر کر لی گئی ہے ،مو صولہ اطلاعات کے مطابق عیسائی مذہب کے لو گوں پر مشتمل ایک وہاٹس ایپ گروپ تھا ، جس میں عبد الوہاب نام کا ایک مسلم بھی شامل تھا ، اس گروپ میں اتوار کے دن البرٹ نام کا یک شخص بھی شامل ہوا تھا ،جب کہ وہاب کے علاوہ با قی تمام لوگ عیسائی مذہب سے تعلق رکھتے تھے ،اس گروپ میں ایک ایسا مسیج پوسٹ کیاگیا جس میں کسی دوسرے مذہبی جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا۔،جس پر وہاب نے اس کی مخالفت کر تے ہو ئے اس پوسٹ کی مذمت کی ،جس کے بعد البرٹ نامی شخص نے اس سلسلہ کو طول دیتے ہوئے اس تعلق سے یکے بعد دیگرے تبصرے کئے ، گروپ ایڈمن کی جانب سے تنبیہ کے باوجود البرٹ اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا ،جس پر عبد الوہاب اور اس کے کچھ دوستوں نے البرٹ کے تعلق سے پولیس تھانہ میں شکایت درج کی ،جس پر کا رروائی کر تے ہو ئے سی پی آئی گریش اور اسسٹنٹ ایس پی ناگیش نے گروپ ایڈ من سے پو رے واقعہ کی تحقیقیات کے بعد البرٹ کو گرفتار کر تے ہو ئے اس کے خلاف کی معاملہ درج کر لیا ہے ۔

Share this post

Loading...