سوشیل میڈیا پر منکال وائیدیا کی شبینہ بگاڑنے کی کوشش ، مرڈیشور پولیس تھانہ میں معاملہ درج

بھٹکل 05؍ مئی 2018(فکروخبر نیوز) سوشیل میڈیا پر بھٹکل رکن اسمبلی منکال وائیدیا کی شبیہ بگاڑنے والے پیغام وائرل ہونے کی وجہ سے رکنِ اسمبلی کی نے مرڈیشور پولیس تھانہ میں دو معاملات درج کرائے ہیں اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے چار لوگوں کے خلاف معاملہ درج کرایا ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے دفتر کے میں منکال وائیدیا کی آمد کے بعد وھاٹس اپ ایک پیغام وائرل ہوا تھا جس میں منکال وائیدیا کی شبیہ بگاڑنے کی یہ کہتے ہوئے کوشش کی گئی تھی کہ انہوں نے تنظیم دفتر میں مسلمانوں سے ایک عظیم قصائی خانہ تعمیر کرانے کا وعدہ کیا ہے۔ رکنِ اسمبلی نے اس پیغام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسے ان کی شبیہ کو داغدار کرنے والا قرار دیا ۔ اسی طرح ایک کنڑا اخبار میں کسی دوسرے علاقہ کی خبر والی ایک تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے اسے منکال وائدیا کی شبیہ بگاڑنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔منکال وائدیا نے ان دونوں معاملات کے خلاف مرڈیشور پولیس تھانہ میں معاملات درج کیے ہیں۔

Share this post

Loading...