سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال"کے عنوان پر مجلس اصلاح و تنظیم کا ورکشاپ

بھٹکل10؍ اگست 2024 (فکروخبر نیوز) مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی طرف سے آج "سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال" کے عنوان پر ایک ورکشاپ رابطہ ہال میں منعقد کیا گیا جس میں ایڈوکیٹ اور کرناٹک ہائی کورٹ کے سینئر وکیل ایڈوکیٹ بی ٹی وینکٹیش اور سائبر سیکوریٹی کے ماہر ڈاکٹرآنند پربھو نے اپنے اپنے سیشن کے ذریعہ مفید معلومات دی۔ 
ایڈوکیٹ بی ٹی وینکٹیش نے سوشیل میڈیا کے استعمال کے وقت کن باتوں کا لحاظ رکھنا ہے اور اسے کارآمد بنانے کے مختلف طریقے بیان کرتے ہولئے کہا کہ سوشیل میڈیا جدید ٹیکنالوجی ہے جس کا استعمال ہم اب ہر چیز کے لیے کررہے ہیں۔ ٹیکنالوجی نے ہماری زندگی تبدیل کرکے رکھ دی ہے لیکن ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ٹیکنالوجی کے جہاں بہت سے فوائد ہیں اس کے نقصانات سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے پوسٹ کارڈ اور اور لیٹر سے لے کر فون اور موبائل اور اب سوشیل میڈیا کے استعمال کے بارے میں بڑی تفصیلی معلومات فراہم کی خصوصاً پوسٹ کارڈ اور اس طرح کی چیزوں کے بارے میں حاضرین کو معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جس پیغام کو اب دوسروں کو پہنچانے کے لیے دو سے تین دن لگتے تھے اب منٹوں میں پیغام پہنچ جاتا ہے۔ آج جس ٹیکنالوجی کا ہم استعمال کررہے ہیں وہ ٹیکنالوجی کا آغاز ہے اور آپ کو آئندہ دنوں میں بہت کچھ دیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے اس کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ حقیقتِ حال سے واقفیت کے لیے سوشیل میڈیا کا استعمال لازمی ہے ، انہوں نے اس کی کئی ایک مثالیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو میڈیا وہ چیزیں نہیں دکھائے گا جس کے بارے میں آپ جاننا چاہتے ہیں لیکن وہ چیزیں ضرور دکھائے گا جو آپ کے کسی بھی طرح کے کام کی نہیں ہے۔ اب ایسے حالات میں آ پ کو سوشیل میڈیا کے ذریعہ ہی دنیا میں کیا کچھ چل رہے اس کی حقیقیت کا پتہ چلے گا۔ 
سائبر کرائم کے سلسلہ میں ڈاکٹر آنند پربھور نے اس کے کئی قانون کا حوالے دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ کن غلطیوں کی وجہ سے آپ قانون کے شکنجہ میں پھنس سکتے ہو۔ انہوں نے یہاں تک بتایا کہ کسی بھی پیغام کو لائک اور شیئر کرنا بھی آپ کو کبھی کبھار بھاری پڑسکتا ہے۔ اسی طرح انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آپ کے موبائل فون اجنبی کس طرح ہیک کرلیتے ہیں اور ان سے بچنے کے کیا راستے ہیں؟ خصوصاً فری وائی فائی کے استعمال سے بچنے اور بلااجازت دوسروں کے موبائل فون کے استعمال سے بھی دوررہنے کی نوجوانوں کو نصیحت کی۔
اس موقع پر تنظیم کے شعبہ سوشل میڈیا کے  ذمہ دار مصباح الحق نے شکریہ کلمات اداکئے ۔ اس موقع پر معروف صحافی جناب آفتاب کولا نے ان دونوں مہمانوں کا تعارف کیا ، غرض و غایت تنظیم کے جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی نے پیش کی۔

Share this post

Loading...