سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے دلال بھگاؤ ۔ دیش بچاؤ کے نعرے کے ساتھ پیش کیا گیا میمورنڈم

 

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے دلال بھگاؤ ۔ دیش بچاؤ کے نعرے کے ساتھ پیش کیا گیا میمورنڈم 
کاروار 18؍ دسمبر 2018(فکروخبرنیوز) سوشیل ڈیموکرینک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر دلال بھگاؤ ۔ دیش بچاؤ کے بینر تلے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ کے نام ڈپٹی کمشنر کے توسط سے ایک یادداشت پیش کی گئی جس میں ملک کی موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بڑھتی بدعنوانیوں کا بھی تذکرہ کیا گیا ۔ یادداشت میں اس بات کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے کہ 26جنوری 1950کو بنائے گئے دستور میں آزادی ، تحفظ اورمساوات کے جو حقوق عام شہریوں کو دئیے گئے ہیں اس سے عوام محروم ہورہی ہے اور گندی سیاست سے ملک کے حالات بگاڑ کر رکھ دئیے ہیں۔ یادداشت میں مرکزی حکومت کے پالیسیوں پر سخت تنقید کی گئی ہے اور دیگر مسائل میں الجھا کر اصل مدعے سے عوام کا دھیان بھٹکانے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔ مرکزی حکومت کارپوریٹ گھرانوں کی دلال بن کر رہ گئی ہے ، نوٹ بندی ، جے ایس ٹی جیسے حکومت کے تمام اقدامات کارپوریٹ کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کی نیت سے ہی کیے گئے ہیں ۔ میمورنڈم میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے ان پالیسیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس سے ملک کو بچایا جائے اور عوام کو فائدہ پہنچانے والے پالیسیوں پر عمل کرے ۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے ذمہ داران موجود تھے۔

Share this post

Loading...