سوشیل میڈیا کہ وجہ سے مسائل کھڑے ہوتے ہیں :ڈپٹی کمشر اکاملو ضمیر

جس میں دونوں قوموں کے لیڈران نے شرکت کرتے ہوئے حالات کی کشیدگی پر جہاں تشویش کا اظہار کیا وہیں دونوں قوموں کے لیڈران نے اس بات کا تیقن دلایاکہ نوجوانوں کو قابو میں رکھیں گے،اس موقع پر بی جے پی لیڈرگووندا نائک نے اعتراض جتایا کہ مختصر مختصر باتوں پر نوجوان جمع ہونے کی وجہ سے ایسے مسئلہ پیدا ہوتے ہیں،آج کے حالیہ تازہ ایک سڑک حادثے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ڈرائیور پر حملہ کرنے کی کیا ضرورت تھی اور ہر چھوٹی چھوٹی بات کو لے کر نوجوان اپنے اپنے بائیک لے کر جمع ہونے کی ضرورت نہیں،یہی وجہ ہے کہ لوگ چھوٹے سے معاملہ کو بھی بڑا سمجھ کر اکھٹا ہونے لگتے ہیں۔کل کا معاملہ بھی دوست و احباب کے مابین تھا، مگر چھوٹے معاملہ کو لے کر نوجوانوں کا کثیر تعداد میں جمع ہونا حادثے کو بڑا بنادیا۔ اس پیس میٹنگ میں کاروار سے تشریف فرما ضلع ڈپٹی کمشنر اکاملو ضمیر نے شرکت کی تھی، حالات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشیل میڈیا کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں لہذا سوشیل میڈیا کی ایسی کوئی چیز جس سے پرامن ماحول میں خلل واقع ہوتا ہے فوراًاس کی اطلاع ہمیں دے دیں ۔

7peace-meeting-bhatkal

2peace-meeting-bhatkal

1peace-meeting-bhatkal

نیشنل لیول دیہی طرز کے کھیل مقابلے اٹیا پٹیا کا اختتام 

مردوں میں ٹیم کرناٹکا اور خواتین میں ٹیم پانڈیچری نے بازی مارلی 

بھٹکل 20اکتوبر (فکروخبرنیوز ) گذشتہ دو دنوں سے یہاں شہر کے سدیندرا کالج کے میدا ن میں چل رہے قومی سطح کے دیہی طرز کے کھیل مقابلے اٹیا پٹیا بالآخر آج اپنے اختتام کو پہنچے ،مردوں کے شعبہ میں ٹیم کرناٹک نے اپنے شعبہ کے تمام ٹیموں کو مات دیتے ہوئے اپنی جیت درج کی تو وہیں خواتین کے شعبہ میں پانڈیچری کی ٹیم نے بازی مارلی ۔ جب کہ لڑکوں کے شعبہ میں پانڈیچیری ،مہاراشٹرااور یو پی بالترتیب دوسرے تیسرے اورچوتھے نمبر رہے۔ لڑکوں میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز اموگھ چیچاڈی (کرناٹکا) کو دیا گیا۔خواتین کے شعبہ میں مہاراشٹرا ،کرناٹکا اور یوپی بالترتیب دوسرے تیسرے اور چوتھے نمبر پر مقامات حاصل کئے ہیں، لڑکیوں میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز کلیانی بیندیوار (مہاراشٹرا ) دیا گیا ہے۔ اختتامی اجلاس میں تمام کھلاڑیوں اور عوام کی شرکت کے ساتھ شہر کے رکن اسمبلی کے ہاتھوں انعامات و تمغات سے نوازا گیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے جناب عنا یت اللہ شاہ بندری نے ملک بھر سے آئے کھلاڑیوں سے کہا کہ آپ نے اب تک صرف بھٹکل کے بارے میں سنا تھامگر اپنے آنکھوں سے بھٹکل کو دیکھ لیا اب یہاں کی صحیح تصویر آپ اپنے شہر گاؤں جاکر پیش کریں ۔

19attya-pattya-final-session01

 

18attya-pattya-final-session01

15attya-pattya-final-session01

 

Share this post

Loading...