کیا ایسا بھی ہوتا ہے!؟ سانپ کے ساتھ تیس سالہ نوجوان اسپتال پہنچا ، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

بنگلورو 14؍ جون 2021(فکروخبرنیوز) سانپ کے ڈسنے کے واقعات پیش آتے ہی ایک طرح کی ہبیت طاری ہوجاتی ہے اور متأثرہ شخص کے سامنے موت رقص کرنے لگتی ہے۔ سانپ کے ڈسنے کے بعد فی الفور علاج نہ ہوا تو وہ شخص چند گھنٹوں کا مہمان سمجھا جاتا ہے۔

اسی طرح کا ایک واقعہ کرناٹک کے بلاری میں پیش آیا جہاں کے کامپلی تعلقہ پرائمری ہیلتھ سنٹر کے افراد اس وقت حیرت میں پڑگئے جب تیس سالہ نوجوان ایک کوبرا کے ساتھ اسپتال میں داخل ہوا۔

عینی شاہدین کے مطابق اپراہلی گاؤں کا ساکن کڈاپا اسپتال میں داخل ہوا اور اس کے ایک ہاتھ میں سانپ تھا۔ کھیتی کے دوران سانپ نے مذکورہ شخص کو ڈس لیا۔ جس کے بعد خود کو سنبھالتے ہوئے اس نے سانپ کو زندہ پکڑلیا۔ ابتدائی علاج ومعالجہ کے بعد کڈاپا کو مزید علاج کے لیے وی آئی ایم ایس اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسے اب سخت نگہداشت کمرے میں داخل کیا گیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد متأثرہ شخص سانپ چھوڑنے کے لیے تیارہی نہیں تھا لیکن گاؤں والوں کے سمجھا بجھانے کے بعد وہ اسے چھوڑنے پر راضی ہوگیا۔

گاؤں والوں کا مطالبہ ہے کہ سانپ کے ڈسنے پر لگائی اور دی جانے والی دوائی ہر ابتدائی علاج سنٹر میں  رکھنےکو یقینی بنایا جائے تاکہ اس طرح کے واقعات پیش آنے پر بر وقت علاج کیا جاسکے۔

Share this post

Loading...